اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کمی کے بعد 219 روپے میں فروخت ہوا۔

انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 35 پیسے سستا

کراچی:آئی ایم ایف سے معاہدے کی منطوری کے بعد ڈالر کی گراوٹ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 35 پیسے کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پربند ہوا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکے دام گرگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کمی کے بعد 219 روپے میں فروخت ہوا۔

اُدھر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، مگر اختتام پر سرمایا کاروں نے حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 155 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 351 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔