اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور راشن فراہمی کےلیے157 پروازیں بھریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او نےاین ایچ اے کے ساتھ مل کر قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ کی بحالی کویقینی بنایا۔سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو بڑھانے کے لیے اضافی انجینئر اور طبی عملہ کراچی منتقل کر دیا گیا۔