فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ سستی چیزبھی نہیں چھوڑتے۔مریم نواز کا طنز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوں سے عمران خان کی گفتگو پر رد عمل جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے عمران خان کی اہلیہ پر معروف تاجر سے ہیروں کا ہار لینے کے الزام سے متعلق پوچھا تو عمران خان نے مزاحاً جواب دیا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔عمران خان کے اس بیان پر مریم نے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔