عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

اداروں کے خلاف تقریر، بینچ تشکیل

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریرکے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا۔

نجی تی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان، فواد چودھری، شیری مزاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اور اس سلسلے میں بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا بینچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا۔