بارش اورسیلاب سے مزید 26 افراد جان کی بازی  ہار گئے، تعداد 1290 ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  نے بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون  سے اب تک بارشوں اور  سیلاب کے باعث 1290 افراد جان کی بازی  ہار گئے، جان  بحق ہونے والوں میں  570 مرد، 259 خوتین  اور 453 بچے شامل ہیں۔

این  ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد زخمی ہوئے جب کی ممجوعی طور پر ملک بھر سے کل زخمی ہونےوالے افراد کی تعداد 12  ہزار 588 ہوگئی ہے۔

اس دوران  پانچ لاکھ 44 ہزار 376 گھر مکمل تباہ جب کہ 9 لاکھ 23 ہزار گھروں کا نقصان پہنچا ہے۔ ان ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اوربارشوں سے 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مویشیوں اور اور 243پلوں کو نقصان ہوا ہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث سیلاب ملک  کی 5 ہزار 563 کلو میٹر پر مشتمل سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔