تعلقہ سیہون کا کافی حصہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گا۔فائل فوٹو
تعلقہ سیہون کا کافی حصہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گا۔فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے گھرکے قریب منچھر جھیل میں کٹ لگا دیاگیا

کراچی: صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں آرڈی 14 پرکٹ لگانے کا فیصلہ ٹاؤنز کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے، اس جگہ کٹ لگایا گیا جہاں وزیرِ اعلیٰٰ کا اپنا گھر ہے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو کٹ لگنے سے 5 یو سیز واہڑ، بوبک، اراضی، جعفرآباد اور چنہ متاثر ہوں گی، جس کی وجہ سے 1 لاکھ 25 ہزارلوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گی۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے حکومتی مشینری موجود ہے، یو سی باجارا اورجھانگارا پہلے ہی متاثر ہیں، تعلقہ سیہون کا کافی حصہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گا۔