ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔فائل فوٹو
ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔فائل فوٹو

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج کرنے پرمفتی کفایت اللہ گرفتار

مانسہرہ:ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے باعث مانسہرہ میں شاپر فروخت کرنے والے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج کرنے پرمفتی کفایت اللہ سمیت 7افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ  مین بازار میں احتجاج  کیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، 2روز قبل ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا جس پرانجمن تاجران کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے ۔