پاکستان اسٹاک ایکچینج میں نیا انڈیکس متعارف

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکچینج نے پہلے بنیادی اینڈیکس پی ایس ایکس ڈیونڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا۔ پی ایس ایکس ڈیونڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیونڈنڈ کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیونڈنڈ دینے کی بنیاد پردرجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔

ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں حصہ لینے والوں کے تجربے کو بڑھانے کے لئے مسلسل جدت اور نئی مصنوعات اور پیشکش پیش کررہا ہے۔ پی ایس ایکس ڈیونڈنڈ 20انڈیکس پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا 14 واں  ایکویٹی انڈیکس ہے جو مارکیٹ کے شرکاء کوسرمایہ کاری  کے پورٹ فولیوز کا جائزہ لینے کے لئے ان انڈیکسوں کواستعمال کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہمیں ہے زیادہ منافع دینے والی کمپنیوں کی نشاندہی کرکے یہ انڈیکس موجودہ معاشی حالات میں سرمایہ کاروں کے لئے خاص طور پر مدد گار ثابت ہوگا۔