مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

مریم نوازنے پاسپورٹ واپسی کیلیے درخواست دائرکردی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اپنایا گیا کہ 4 سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے ، نیب چوہدری شوگرملزکا چالان پیش نہیں کر سکا ، عدالت نے میرٹ پر میری ضمانت منظورکی ہے ۔

مریم نوازنے ایڈووکیٹ امجد پرویزکی وساطت سے درخواست دائرکی ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ  لمبے عرصے کے لیے کسی بھی شخص کواس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پرویز مشرف اورایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ وہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 27 اپریل کومریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی۔