میری حکومت کے دوران کئی باتیں ایسی ہوتی رہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں ہوتا تھا،فائل فوٹو
میری حکومت کے دوران کئی باتیں ایسی ہوتی رہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں ہوتا تھا،فائل فوٹو

جیل جا کر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا- عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خا ن سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہی ہے؟عمران خان نے جواب دیا کہ حکومت بہت دیر سے کوشش کر رہی ہے، میں جیل جا کر اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، پتہ نہیں انہیں کس چیز کا خوف ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی سانس کیوں پھولی ہوئی ہے؟عمران خان نے کہا ہے کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا ہے جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔یہ بات عمران خان نے احاطۂ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ معافی مانگیں گے؟عمران خان نے ہنستے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ آپ سے پوچھ کر ہی کچھ کروں گا،رات میچ دیکھنے کے لیے وقت نہیں تھا، مجھے تو آج آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ باقی باتیں سماعت کے بعد میڈیا سے کروں گا، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو،بعد میں بات کریں گے، کوئی غلط ٹکر ہی نہ چل جائے۔

پی ٹی آئی وکلا نےیہ کہہ کرکہ ججز آنے والے ہیں، صحافیوں کوعمران خان سے مزید سوالات سے روک دیا۔

 

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمیین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔