کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اچانک 4 روپے 8 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 229.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ، 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 15 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا ہے۔