طویل عرصے سے علیل تھے،فائل فوٹو
طویل عرصے سے علیل تھے،فائل فوٹو

شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم انتقال کرگئے

وہاڑی؛ مولانا طارق جمیل سمیت ہزاروں علما کے استاد، ہزاروں مسلمانوں کو سنت کے مطابق زندگی گزارنے کیلیے راضی کرنے والے شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب جامعہ خالد بن ولید اڈہ ٹھینگی وہاڑی میں ادا کی جائے گی.

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ طویل عرصے سے علیل تھے، لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں بھی داخل رہے جہاں مولانا طارق جمیل عیادت کیلیے آئے تو اپنے استاد کے پاؤں دباتے رہے تھے۔