فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کی شکایت

اسلام آباد: مقامی شہری کی نیشنل پریس کلب کے سامنے افغان مہاجرین کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے حوالےسے شکایت پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہواجس میں نیشنل پریس کلب کے سامنے افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں پربحث کی گئی ۔

اجلاس میں پاکستانی شہری کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر نوٹس لیا گیا ہے ، پاکستانی شہری نے شکایت کی تھی کہ افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ہے اس نوٹس لیا جائے ۔