اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم کے باوجودعمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جس پرانہیں نوٹس جاری کردیا گیا۔
پولیس نے عمران خان کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
عمران خان کو آج دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا تھا۔نوٹس کے مطابق عمران خان کی عدم حاضری پر پولیس موقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔