جڑانوالہ : بینک کیش وین کا ڈرائیور 4 کروڑ 71 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا، پولیس کو وین چک 109 کے قریب مل گئی جس کے لاکر کھلے ہوئے تھے تاہم رقم غائب تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیکورٹی کمپنی کا عملہ بینک میں رقم جمع کروانے گیا، عملے کے برانچ میں جاتے ہی ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا۔ ڈرائیور گوجرہ کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سی پی او عمرسعید نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیش وین کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلیے ناکہ بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان سی پی او کے کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور سمیت واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بنک عملہ سمیت سیکیورٹی کمپنی کے عملہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے۔