نواب شاہ ایئرپورٹ 25  ستمبر تک بند  رکھنے کا فیصلہ

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق نوابشاہ ائیرپورٹ سے سیلابی پانی کی نکاسی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے اور پانی ائیر پورٹ پر جمع ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر نواب شاہ ائیرپورٹ کو 25  ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوابشاہ ائیرپورٹ رن وے پر تاحال کئی فٹ پانی موجود ہے جبکہ رن وے کی لائٹس  بھی پانی کی وجہ سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔