کراچی: اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا اور عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی روانگی سے قبل ٹرمینل پر ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یو این کے سیکریٹری جنرل کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین سے ملاقات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتونیو گوتریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عالمی برادری کو پاکستان کے بارش متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپیل قابل ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے یو این سیکرٹری جنرل کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اورسندھی ٹوپی دے کر ٹرمینل ون سے رخصت کیا۔