پشاور: تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے کبوتر چوک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار 4 خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خواجہ سرا کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں امجد علی، ظہور شایان اور ڈولفن شامل ہیں۔
خواجہ سرا محفل موسیقی سے واپس جارہے تھے جس دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ غیرسرکاری تنظیم کے مطابق خواجہ سرا پر تشدد کے واقعات میں پیسے کی لین دین سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔