امریکا کا سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑڈالرامداد کااعلان

ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا شہریوں میں دل کھول کر عطیات دیئے

September 12, 2022 · اہم خبریں

واشنگٹن:ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا اور شہریوں میں دل کھول کر عطیات دیئے۔رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے اپنے دورۂ پاکستان سے متعلق بتایا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور متاثرین کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ دورے کے بعد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جس کی بنیاد پر پاکستان کو مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی گئی۔

گزشتہ ماہ جوبائیڈن حکومت پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا اور اب مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کی بھی منظوری دیدی گئی۔