ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 33 ہزار 745 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے سے 1732 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 7 ہزار 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔