عمران خان ،اسد اور فواد 27ستمبرکو الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے تینوں رہنمائوں کو 27 ستمبر کا نوٹس جاری کردیا۔ عمران خان کا جواب مقررہ وقت میں موصول نہیں ہوا

September 12, 2022 · اہم خبریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  اور فواد چوہدری کو  بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مقررہ وقت میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے، عمران خان کاجواب مقررہ وقت میں الیکشن کمیشن کوموصول نہ ہوا اس لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر ، فواد چوہدری  اور عمران خان کو شو کاز جاری کر دیا ہے۔