ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام کو ناجائز منافع خورتندورمالکان کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا،فائل فوٹو
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام کو ناجائز منافع خورتندورمالکان کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا،فائل فوٹو

کوئٹہ میں روٹی کی قیمت 50روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ: بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیا،ایک روٹی کی قیمت 50روپے تک پہنچ گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام کو ناجائز منافع خورتندورمالکان کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا، ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سا ڑھے 3سو سے زائد تندور قائم ہیں،جہا ں سے شہری روزانہ ہزاروں روٹیاں خریدتے ہیں ،ایک ہفتہ قبل تندور مالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کا وزن کم کر کے اس کی قیمت میں ازخود اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 320 گرام کی روٹی 25 روپے کے بجائے 50  روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے کم وزن کی روٹی کہیں 25 اورکہیں 30 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔