لاہور: پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقررکردی گئی۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہیں۔ اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔ امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا۔