ڈاکٹرز اور نرسز نے آپس میں جھگڑے کے بعد ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا۔فائل فوٹو
ڈاکٹرز اور نرسز نے آپس میں جھگڑے کے بعد ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا۔فائل فوٹو

کوئٹہ۔ مسیحائوں کے بائیکاٹ نے نومولود کی جان لے لی

کوئٹہ:سول ہسپتال کوئٹہ میں نرسز اور ڈاکٹرزکے بائیکاٹ کے باعث آئی سی یو وارڈ میں نومولود جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال میں طبی عملے کی غفلت کے باعث متعدد بچوں کے لقمہ اجل بننے کا واقعہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پیش آیا ۔ڈاکٹرز اور نرسز نے آپس میں جھگڑے کے بعد ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا اورعدم موجودگی کے باعث جاں بحق ہونے والی نومولود بچی کے والد نے وارڈ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی ویڈیو وائرل کر دی۔

بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ بچی کی حالات سیریس تھی ڈاکٹروں کے نہ ہونے کے باعث بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ کچھ اور بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔