کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے 7 رہنما جن میں سے 4 ایم این ایز معاونین خصوصی بن گئے۔مظفر گڑھ کے 3 اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار،مہر ارشاد سیال اور رضاربانی کھر شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر اورمحمد علی باچا معاونین خصوصی بن گئے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمارکو بھی معاون خصوصی مقررکردیا گیا۔