پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 139 پوائنٹس اضافے سے 42001 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 229 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42091 رہی۔
بازار میں 11 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 3 ارب 87 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6941 ارب روپے ہے۔