کوہاٹ: تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ بلی ٹنگ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس کے باعث ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور دو راہ گیر شامل ہیں۔ ہینڈ گرنیڈ حملے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تھانے پرہینڈ گرنیڈ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں اور ساتھ ہی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔