وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
September 14, 2022 · قومی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 15 ستمبر(کل) کو دو روزہ دورے پر ازبکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ارکان، مبصر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جہاں رہنمائوں کی جانب سے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔