پنجاب میں حکومت تبدیلی کا آپشن موجود ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی لانے کیلیے وفاقی حکومت کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے موجودہ حالات میں سیاسی استحکام آئے گا۔

ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ بالکل، ہمارے پاس پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے اور ہم اس وقت اس پرعمل کریں گے جب ممکن سمجھیں گے۔

جب وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا اس سیاسی تبدیلی سے ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس پر سیاسی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں اوراس تبدیلی سے غیریقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔