کراچی میں سوا انچ لمبے نئے مچھر سے شہری خوفزدہ

کراچی (امّت رپورٹ) مچھر کی ایک نئی قسم نے ڈینگی کے ستائے کراچی کے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ۔۔ سوا انچ کے قریب حجم رکھنے والے اس مچھر کی شباہت عام مچھر سے خاصی مختلف ہے اور یہ مجموعی سائز میں بھی بڑا ہے ۔ گلشن معمار سے تعلق رکھنے والے امّت کے ایک قاری نے اس مچھر کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مچھر حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ شہریوں نے محکمہ بلدیات اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مچھر مار اسپرے کرائیں۔