کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

کراچی: شہرقائد میں ایک خاتون  نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے  جن میں 4 بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں۔ کالا پل کی رہائشی حنا ناظم کو اللہ تعالیٰ ایک  ساتھ چھ جڑواں بچوں سے نواز دیا۔ جناح اسپتال کے شعبہ گائنی کی ڈاکٹرعائشہ وارث کے مطابق بیک  وقت 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی شب کو ہوئی،25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔

ان کا مزید  کہناتھا کہ یہ جناح اسپتال کی مریضہ تھیں  اورگائنی وارڈ میں چیک اپ کے لئے آئی تھیں۔ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں  کو جنم دیا ہے ، جن میں ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوے ہیں، ان بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور جب  وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا گیا جہاں  بچوں کو  انکی بیوٹر میں رکھا گیا ہے۔

خاتون حنا  ناظم  جڑواں بچوں کی  پیدائش پر خوش ہیں، انہوں اپنے  ویڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا  کیا اورجناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا ہے۔