کراچی : ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنان کے ساتھ جو ظلم ہوااس کی ذمہ دار صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 کارکنان کی لاشیں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے ملیں،ایم کیوایم کے سینڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بہت سو کو گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ بہت سے لاپتا افراد ملک سے باہر چلے گئے تو یہ حیرت کی بات ہے کہ انکی لاشیں اندرون سندھ سے مل رہی ہیں،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تشدد کی سیاست کو ترک کیا جائے۔
فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ ہم مزاحمتی جدوجہد کو پرامن جدوجہد پر لے آئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس طرح تصادم کی سیاست سے گریز ہوگا۔