ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے استعفے منظور نہ ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی  نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لیے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کےجنرل سیکریٹری اسد عمرکی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست دائرکی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا۔

درخواست کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزارکی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ 6 ستمبر کا حکم کالعدم قراردے۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔