دونوں رہنماؤں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔فائل فوٹو
دونوں رہنماؤں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات

تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، معیشت، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز کی گئی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمر قند پہنچنے کے بعد مسجد خضر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی تھے۔