امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔شوکت یوسفزئی ۔فائل فوٹو
امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔شوکت یوسفزئی ۔فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری پراسلام آباد کے داخلی راستے بند کرنے کی دھمکی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف حکمت عملی طے کرلی۔عمران خان کی گرفتاری پراسلام آباد کے داخلی راستے بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسدقیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔

صوبائی وزیر محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند اورامپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔

دوسری جانب حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی منظم کرنے کے لیے عمران خان نے بھی پارٹی عہدیداروں و یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔اسلام آباد کی جانب مارچ اور دیگر اہم معاملات پر سنیئر قیادت سے مشاورت ہو گی۔