تفتیش کے خوف سے زخمی کو بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا جس سے  اس کی جان چلی جاتی ہے۔فائل فوٹو
تفتیش کے خوف سے زخمی کو بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا جس سے  اس کی جان چلی جاتی ہے۔فائل فوٹو

زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے والے کو انعام ملے گا ۔ آئی جی سندھ

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ آئندہ کوئی زخمی ملے تو ڈریں نہیں اسے ہسپتال پہنچائیں ، فائرنگ اورایکسیڈنٹ کے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے کو انعام ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے خوف سے زخمی کو بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا ، جس سے بعض دفعہ ایسی صورتحال میں زخمی شخص کی جان چلی جاتی ہے ،ان کامزید کہنا تھا کہ آئندہ زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے والے شہری کو پولیس زبردستی گواہ نہیں بنائے گی ۔