اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 21 ستمبرکو کرے گا۔

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی بھی 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ عدالت نے مقدمےکے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔انونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دیا۔