اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کا تعین کیے چل رہی ہے ، ان کی اکلوتی کامیابی پاکستان سے لوٹے گئے اربوں روپے کے بدلےایک این آر او حاصل کرنا ہے ، قوم پوچھتی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کا ذمے دار کون ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بے مثال مہنگائی کا سامنا ہے جو سب کو مار رہی ہے ، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ، خوراک کی قلت پیدا ہو رہی ہے جبکہ روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔
IMF & World Bank Reports show this Imported Govt has failed to prevent economy going into tailspin despite inheriting a stabilised economy moving on an upward trajectory. This was reflected in the Economic Survey which identified our econ performance as the best in past 70 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
عمران خان نے مزید کہا اقتصادی سروے میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو ملکی 70 سالہ تاریخ کی بہترین کارکردگی قرار دیا گیا۔