ریلوے کا 19 ستمبر تک لاہور سے کراچی بکنگ بند رکھنے کا فیصلہ

ریلوے سسٹم پراس وقت اپ ڈاﺅن کی 28سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔ریلوے حکام

               
September 16, 2022 · قومی
ٹرین میں بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ٹرین میں بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے ٹریک سے پانی نیچے نہ اترنے پر لاہور کراچی ٹرینوں کی بکنگ 19 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام کمرشل آفسیرز کو کسی بھی ٹرین میں بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریلوے سسٹم پراس وقت اپ ڈاﺅن کی 28سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ریلوے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر ٹرین آپریشن مکمل بند ہے، جس کے باعث ابتک 15ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا۔