وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

ثمرقند: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری آل ویدراسٹراٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آہنی بھائی چارے نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ذاتی عزم کااعادہ کیا۔خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔