پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 23 سالہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب سے برآمد ہوئی۔ لڑکی دو دن پہلے مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہو گئی تھی۔ لڑکی کی لاش ملنے پر لواحقین نے احتجاج کیا اور کوہاٹ روڈ کو 7 گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے بدھ کے روز لاپتہ ہونے والی 23 سالہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب قبرستان سے برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سالہ لڑکی معمول کے مطابق صبح 9 بجے مدرسے کیلئے نکل کر دن 12 بجے واپس گھر لوٹتی تھی لیکن اس روز ایک بجے تک واپس نہ آئی تو والد نے بیٹی کی تلاش شروع کردی اور پولیس کو آگاہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق 23 سالہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب قبرستان سے برآمد ہوئی۔
لڑکی کی لاش ملنے پر لواحقین نے احتجاج کیا اور کوہاٹ روڈ کو 7 گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
لواحقین کے مطابق مقتولہ کے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا اور اس کا چہرہ جلایا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔
اُدھر مدرسے کی انتظامیہ کے مطابق چھٹی ہونے پر لڑکی مدرسہ سے نکل چکی تھی۔
بعدازاں پولیس کی جانب سے ملزمان تک پہنچنے اور انہیں سزا دینے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔