کورونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد تک آ گئی ہے اور 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 663 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 90 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں  کورونا کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملک بھر میں 89 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے۔