ن لیگ نے عمران خان کا عام انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی ؓبحالی پر ہے۔ مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات کاانعقاد کسی کی دھونس اور دھمکی پر نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام وہ کر رہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔