چیف سیکرٹری کے چھٹی پر جاتے ہی پنجاب میں افسران کے تبادلے

اسلام آباد : چیف سیکرٹری کے چھٹی پر جاتے ہی پنجاب حکومت نے بعض افسران کے تبادلے کر دیے

چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کے چھٹی پر جاتے ہی صوبائی حکومت نے بعض افسران کے تبادلے کردیے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہریار سلطان کو او ایس ڈی بنادیا گیا، سیکرٹری زراعت علی سرفراز کو بھی عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کامران افضل عملی طور  پر عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور  وہ افسران کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران افضل کا کہنا تھا کہ وہ صرف تین، چار اضلاع کا چیف سیکرٹری نہیں رہنا چاہتے ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کے تبادلے معمول کے مطابق ہیں، ان کا  تعلق چیف سیکرٹری سے نہیں ۔