پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندے نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے، آئی ایم ایف برقرار رکھی جاسکنے والی پالیسیوں پر عملدرآمد اور میکرو اکنامک استحکام یقینی بنائےگا ۔
ایک بیان میں پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندےکا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں لاکھوں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں ۔
نمائندے کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے تحت کام جاری رکھیں گے اور حکام کے ساتھ مل کر ریلیف اور تعمیرِ نو کی کوششیں کی جائیں گی جن میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔
آئی ایم ایف کے نمائندےکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف برقرار رکھی جا سکنے والی پالیسیوں پر عملدرآمد اور میکرو اکنامک استحکام یقینی بنائےگا ۔