اسلام آباد: پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے 5 سے12 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی گئی ہے ، بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔
مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ، آج سے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی ۔
اسکولوں میں ویکسین والدین کی رضا مندی سے لگائی جائے گی، والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
بچوں کو بھی کرونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ۔ دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی۔
بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔