حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے برطرف

ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

               
September 19, 2022 · اہم خبریں, قومی
 سیکریٹری اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

 سیکریٹری اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حافظ طاہرمحمود اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے ہٹا کرصاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ طاہراشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم ان کے ہٹائے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔