آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو

آرمی چیف کا دورہ ۔ چین کا ہنگامی بنیاد پر100 ملین یوان امداد کا اعلان

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر چین نے انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لیے ہنگامی بنیاد پر100 ملین یوان امداد کا اعلان کیا ہے، دوست ملک مجموعی طورپر500ملین یوان امداد دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی،چینی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اورافواج پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔