آزاد کشمیر، وادی نیلم میں کھلونا بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک

مظفرآباد:  آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے میں کھلونا بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق  ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وادی نیلم کے گائوں جولہا میں  چرواہے مویشی چرا رہے تھے کہ  انہیں ایک کھلونا ملا جسے کھیلنے کےد وران بم پھٹ گیا جسے نتیجے میں چرواہے جابحق حق ہوگئے۔  ذرائع کا کہنا  ہے کہ بم  بھارتی ساختہ تھا۔ جان بحق  منیر اورامجد عمریں 16 اور 20 سال کے درمیان  تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبرآئی تھی کہ وادی  نیلم میں تیندوے کے حملے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  دونوں نوجوانوں کو کسی جانور نے نہیں مارا، پوسٹ مارٹم  میں ان کے جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں، ممکنہ طورپر دونوں نوجوانوں کی موت کھلونا بم  کی زد میں آنے سے ہوئی ہے۔