دن کے آغازمیں ہی روپے کو جھٹکا، مزید 9 پیسے مہنگا

کراچی:انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قدر روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ، آج بھی دن کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر  9 پیسے مہنگا ہو کر  237 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 238 روپے کا ہو گیا۔